• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سلیکٹڈکو سندھ حکومت ملنے کے خواب نظرآرہے ہیں‘بلاول

بلاول بھٹو کراچی میں پی پی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ سندھ حکومت کے خلاف ہردوگھنٹے بعد نئی سازش ہوتی ہے‘ کارکن لیاقت باغ پہنچیں ‘27دسمبر کو راولپنڈی میں نئی جنگ اور جدوجہد شروع کررہے ہیں‘ہم نے ضیاء اور مشرف کی آمریت کا مقابلہ کیا‘سلیکٹڈ حکمرانوں کا بھی مقابلہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس کےہیلی پیڈ پر سندھ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ بلاول کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈکوخواب میں نظرآتا ہے کہ اسے سندھ حکومت مل رہی ہے‘وہ دوسرے صوبوں کی طرح سندھ میں بھی کٹھ پتلی وزیراعلی چاہتے ہیں۔

تازہ ترین