• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا منگی اغوا کیس، FIA نےموبائل فون ڈیٹا پولیس کے حوالے کردیا

کراچی ( آن لائن ) دعامنگی اغوا کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، ایف آئی اے نے دعا منگی اغوا کیس میں تحقیقات رپورٹ مکمل کر کے پولیس کے حوالے کر دی، رپورٹ میں دعا منگی اور دوست حارث سمیت دیگر افراد کا موبائل فون ڈیٹا کی تفصیلات شامل ہیں، موبائل ڈیٹا یو ایس بی میں دیا گیا ہے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں کچھ شواہد ایسے ملے ہیں جو ملزمان کی گرفتار ی میں مدد دے سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ کراچی سے اغوا ہونے والی قانون کی طالبہ دعامنگی کے اغوا کار اٹلی کا نمبر استعمال کرکے 20لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا ۔کراچی کے علاقی ڈیفنس سے اغوا ہونے والی دعا منگی کے اغوا کاروں کے نمبر کا سراغ لگا لیا گیا تھا۔
تازہ ترین