• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری لاکھوں کی نقدی، زیورات، 7 گاڑیوں،موٹرسائیکلوں سے محروم

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی او ر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 7کاریں اور متعددموٹرسائیکل اڑا لیے گئے۔ پولیس نے لاکھوں روپے کی مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے کے مقدمات درج کر لیے ۔راولپنڈی میں ڈکیتی ،سٹریٹ کرائم ، کار، موٹر سائیکل چوری ،نقب زنی کی متعدد وارداتوں کے مقد مات درج کیے گئے ۔تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون مرکز سے ظفرکی موٹرسائیکل وائی ایل 704 تھانہ سٹی کے علاقے سے جہانزیب ،رتہ امرال سے اویس ،پیرودہائی سے احتشام ،وارث خان سے کاشف ،بنی کے علاقے سے احسن ،بنی کے علاقے وقاص ،نیوٹاون کے علاقے سے عمر ،صادق آباد سے عمیر،نصیر آباد کے علاقے سے اویس ،ائر پورٹ کے علاقے سے نصیر ،رانا بختیار،صدرواہ کے علاقے سے شاکر ،صدر بیرونی کے علاقے سے اعجاز کے موٹرسائیکل جب کہ تھانہ سٹی کے علاقے سے عمران علی کی خیبر کار،بنی کے علاقے سے علی کیانی کی کار،ویسٹرج کے علاقے سے طارق ملک کی گاڑی ، صدرواہ کے علاقے سے قاضی عبدالعزیز کی گاڑی ،تھانہ گوجرخان کے علاقے سے رجب کی گاڑی چور لے اڑے ۔تھانہ مندرہ کے علاقے میں کاشف سے موٹرسائیکل ،موبائل اور 48ہزارروپے چھین لیے گئے ۔تھانہ کہوٹہ کے علاقے سے غفار سے گاڑی اور نقدی وغیرہ چھین لی گئی ۔تھانہ سٹی کے علاقے میں عبدالحسین سے موبائل ،ناصر سے موبائل ،نیوٹاون کے علاقے سے شاہ زیب کا موبائل ،عمران معراج کا موبائل ،صاد ق آباد کے علاقے سے امشال سے موبائل،کینٹ کے علاقے سے کامران کے موبائل چھین لیے گئے ۔تھانہ وارث خان کے علاقے میں چوروں نے نعیم خان کے گھر سے 5 تولےطلائی زیورات ، لیپ ٹاپ ،2آئی پیڈ، سمارٹ واچ چوری کرلی۔نیوٹاون کے علاقے میں ثمینہ سے چودہ ہزارروپے اور موبائل چھین لیاگیا۔ویسٹرج کے علاقے سے چورنے 55ہزار روپے چوری کرلیے ،ائر پورٹ کے علاقے میں ملزم نے علی رضا کی دکان کے تالے توڑ کر چالیس ہزار اورموبائل کارڈ چوری کرلیے۔
تازہ ترین