• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کیلئے صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب نے 16 سے 20 دسمبر تک منعقدہ انسداد پولیو مہم کی مانیٹرنگ کے لئے صوبائی وزراء کی ڈیوٹیاں لگا دی ہیں،ملتان ڈویژن کے لئے وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک،ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے لئے وزیر آبپاشی محمد محسن،بہاولپور ڈویژن کے لئے وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری پولیو مہم کی مانیٹرنگ کریں گے،صوبائی وزراء ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا یقینی بنائیں گے اور وزیر اعلی ٰکو رپورٹ پیش کریں گے۔
تازہ ترین