آپ آف لائن ہیں
منگل4؍صفر المظفّر 1442ھ 22؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مختار فورس کا قرآن پاک بے حرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور(سٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان آغا سید حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق پشاور میں مختار فورس خیبرپختونخوا نے قرآن پاک کی بے حرمتی اور صحابہ کرام ؓ کی توہین کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گستاخانہ اقدام کو عاشقان رسولؐ کی غیرت پر حملہ قرار دیا ،مظاہرے کی قیادت مختارفورس خیبرپختونخوا کے کمانڈر ساجدعلی کربلائی اورضلعی کمانڈر آصف حیدری نے کی ، مظاہرہ میں ٹی این ایف جے خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلی سید اظہر علی شاہ کاظمی، صوبائی ناظم الامور آغا عباس علی کیانی اور صوبائی صدر سید غضنفر علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی کونسل کے ارکان ،فورس کے رضا کاروں، ضلعی عہدیداروں، مختار آرگنائزیشن، مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن سمیت تمام مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قرآن پاک اور صحابہ کرامؓ کی توہین استعمار کی اسلام دشمنی کا شاخسانہ ہے اور یہ توہین ہر عاشق رسولؐ کی غیرت پر حملہ ہے جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا ،مقررین نے مطالبہ کیا کہ صحابہ کرام ؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دے کر عبرت کا نشانہ بنایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گستاخی کی جرات نہ کرسکے۔

پشاور سے مزید