• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی متنازع بل صدر کے دستخط کے بعد قانون بن گیا


بھارتی متعصب، متنازع شہریت بل بھارتی صدر کے دستخط کے بعد باقاعدہ قانون بن گیا، متعصب بل پربھارت بھر میں مظاہرے جاری ہیں، عالمی سطح پر بھی بھارتی شہریت ترمیمی بل کو امتیازی قرار دیا جا رہا ہے۔

متنازع شہریت بل پر بھارتی صدر نے دستخط کردیئے ہیں،تاہم اس بل کے خلاف بھارت بھرمیں مظاہرے جاری ہیں، آسام میں پولیس کی فائرنگ سے 3 مظاہرین ہلاک ہوگئے، جب کہ گوہاٹی میں فوج تعینات ہے اور کرفیو نافذ کرکے 10 اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔

بھارت میں احتجاج کےپیش نظر جاپانی وزیراعظم بنگلادیش کے وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ بھی بھارت کادورہ منسوخ کرچکےہیں۔

امریکا نے بھی بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں میں امریکی شہریوں کے لیے ٹریول الرٹ جاری کردیا ہے۔

یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے کہا ہے بل میں مسلم مہاجرین کو تحفظ نہیں دیا گیا ہے، اس سے آئینی مساوات کو نقصان پہنچے گا۔

تازہ ترین