• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ادارے اور واسا صفائی کرانے سے قاصر‘ بارش کے بعد کیچڑ کے ڈھیر

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) بلدیاتی ادارے اور واسا صفائی کے اقدامات اٹھانے سے قاصر ہوگئے‘ بارش کے بعد گلی و محلوں میں کیچڑ کے ڈھیر لگ گئے جبکہ کوڑا کرکٹ نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے رہائشی علاقوں میں تعفن پھیل گیا ہے‘ بدبو نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔ بدھ کے روز ہونے والی بارش نے ادارہ ترقیات حیدرآباد اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے‘ صفائی کی مد میں موصول ہونے والا بجٹ‘ فنڈز اور گرانٹ کے اخراجات محض کاغذات تک محدود ہیں جس کی وجہ سے علاقوں میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔
تازہ ترین