آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

وٹفور ڈ سے کنزرویٹو ڈین رسل 26ہزار ووٹ لے کر کامیاب

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) پانچ سال کے دوران تیسرے عام انتخابات پرامن طور پر مکمل ہو گئے ہیں۔ وٹفورڈ میں دو بڑی پارٹیوں لیبر پارٹی، کنزرویٹو پارٹی کے امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔ نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی کے امیدوار ڈین رسل 26ہزار ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہو گئے۔ جبکہ لیبر پارٹی کے امیدوار کریس اوستروسیکی 21988ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رے جبکہ لب ڈیم کے امیدوار 9223ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹوری پارٹی کے امیدوار ڈین رسل نے پہلی بار انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کی ہے اس سے قبل اس سیٹ پر ٹوری پارٹی کے سابق ایم پی رچرڈ ہرنگسٹن ہوا کرتے تھے۔ وٹفورڈ کمیونٹی رہنمائوں نے نومنتخب ایم پی ڈین رسل کو انتخابات جیتنے کی خوشی میں مبارکباد دی ہے۔

یورپ سے سے مزید