• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

فضل الرحمٰن نے اعتراف کیا دھرنے کا فائدہ نواز اور زرداری نے اٹھایا، شیخ رشید

دھرنے کا فائدہ نواز اور زرداری نے اٹھایا، شیخ رشید


لاہور (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ فضل الرحمٰن کے ساتھ جو ہاتھ ہوا ہے اس میں نوازشریف اورآصف زرداری کا ہاتھ ہے، انہوں نے فضل الرحمن کودھوکا دیا، فضل الرحمٰن نے اعتراف کرلیا کہ ان کے دھرنے کا فائدہ نواز اور زرداری نے اٹھایا۔نواز شریف اور آصف زرداری کی رہائی دائمی نہیں،بلاول پر بھی کیس ہے اگر نیب سے پلی بارگین نہ کی تو بلاول کی سیاست بھی مریم کی طرح ختم ہو جائے گی۔ آصف زرداری، مریم نواز اور فریال تالپور کو ملک سے باہر جاتا نہیں دیکھ رہا۔ پیپلزپارٹی چاہے ان کا جج ہو، ن لیگ چاہے ان کا الیکشن کمیشن ہو، اس کا مطلب ہے دال میں کچھ کالا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی دوپہر لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے واہگہ بارڈر تک جلو شٹل ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت دسمبر میں جائے گی ۔

تازہ ترین