آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل2؍جمادی الثانی 1441ھ 28؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ہنر مند پروگرام نواز شریف نے شروع کیا، بزدار حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں، اویس لغاری

ڈیرہ غازیخان ،کوٹ چھٹہ (نمائندہ جنگ ،نامہ نگار)مسلم لیگ ن کےرہنما و سابق وفاقی وزیرسرداراویس احمد خاں لغاری نے کہاہےکہ عثمان بزدار بھی صوبہ محاذ کے رہنماؤں اورعمران خاں کی طرح جنوبی پنجاب کے غدارہیں اور اب عوام انکا احتساب کرنے کے لئے تیار ہیں،ہنرمند نوجوان پروگرام سے بزدار حکومت کا کوئی تعلق نہیں یہ منصوبہ میاں نواز شریف نے شروع کیا تھا ،سابق وفاقی وزیر نےوزیراعلیٰ پنجاب کےہنرمند نوجوان پروگرام شروع کرنے کے دعویٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نے سی پیک کو اپنی ذاتی دشمنی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے،ڈیرہ سال سے یہ ورلڈ گیم چینجرمنصوبہ مکمل طور پر سست روی کا شکار ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جعلی تبدیلی کا ایجنڈا صرف اور صرف ملک میں عدم استحکام اور معاشی بحران پیدا کرناہے۔

اہم خبریں سے مزید