• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عابد علی کی سنچری پر اہلخانہ اور دوست خوش


اوپنر عابد علی نے کیرئیر کے اولین ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی اور کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

عابد علی کے اہل خانہ اور دوست ان کے کارنامے پر خوشی سے پھولے نہیں سماں رہے، دوسری طرف اوپنر نے اپنی یادگار اننگز اپنی بیٹی کے نام کردی ہے۔

پاکستانی اوپنر اپنے پہلے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ میں سنچری بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں۔

عابد علی کی ریکارڈ ساز اننگز کے بعد ان کے گھر میں خوشی کاسماں ہے، مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور سب کا منہ میٹھا کرایا گیا۔

پاکستانی اوپنر کے والدین نے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ عابد علی کو جب بھی موقع ملے گا وہ اس سے فائدہ اٹھائے گا۔

عابد علی کے دوست میاں عامر نے بذریعہ فون پاکستانی اوپنر کی اہل خانہ سے بات کروائی اور انہیں مبارک باد دی، عابد کے سسر بھی داماد کے کارنامے پر بہت خوش ہیں۔

پاکستانی اوپنر نے ورلڈ ریکارڈ ڈیبیو سنچری کو اپنی بیٹی منیبہ کے نام کیا ہے۔

تازہ ترین