• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی سی سانحے نے انسانیت کے سر شرم سے جھکادیئے،حاجی پرویز اقبال

برسلز(عظیم ڈار)پاکستان مسلم لیگ نون بلجیم کے صدر حاجی پرویز اقبال نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے کارڈیالوجی ہسپتال کے سانحہ نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل عمران خان نے نوجوانوں کو اشتعال دلایا تھا کہ وہ میاں نواز شریف کی فیملی کا ہر جگہ پیچھا کریں اس کے بعد پی ٹی آئی کے گماشتوں نے میاں نواز شریف کے لندن والے گھر پراحتجاج کیا ۔کیا عمران خان نے اپنے گماشتوں کے ساتھ ملکر پارلیمنٹ عدالت پی ٹی وی اور تھانوں پر حملےنہیں کیےتھے کیا اپنے کارکنوں کو جتھوں کی شکل میں پولیس اور انتظامیہ پر ہلہ بولنے کی ترغیب نہیں دی تھی اور پولیس افسران کو اپنے ہاتھوں سے سزا دینے کی دھمکی نہیں دی تھی۔انھوں نے کہا کہ ہم ہرگز ایسے پرتشدد واقعات کی حمایت نہیں کرتے مگر عمران خان آپ نے خود آگ بھڑکائی ہےجس کے نتیجے میں آج اسکی تپش آپ تک پہنچ رہی ہے۔ تو شکوہ کیسا جو بیج آپ پچھلے 22 سال سے بو رہےتھے اب اسکے کاٹنے کا آغاز ہوگیا ہے۔حاجی پرویز نے مذید کہا کہ پی ٹی آئی کی ریت ہے کہ کوئی بھی گڑ بڑ ہو تو وہ پاکستان مسلم لیگ نون پر ڈال دیتے ہیں۔عمران خان نے قوم کو جو سبق دیا تھا اسکے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ عمران خان کا سگا بھانجھا جو سانحہ لاہور میں مرکزی ملزم ہے اس پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور اس کو دودھ میں سے ملائی کی طرح نکال دیا گیا ہے۔یہ نام نہاد ریاست مدینہ کا دوہرا معیار نہیں ہے۔یہاں انصاف کے نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی۔انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے قربانیاں دیں اور ملک کو ترقی کی راہ پرگامزن کیاور آج نام نہاد ٹولے نے جمہوریت کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔
تازہ ترین