• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سپیکر پارلیمنٹ کی اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات

استنبول (اے پی پی) ایرانی سپیکر پارلیمنٹ علی لاریجانی اپنے ترک ہم منصب مصطفی شنتوپ کے ساتھ ایک ملاقات میں خطے میں پائیدار قیام امن قائم کرنے میں ایران اور ترکی کے فعال کردار پر زور دیا۔ان خیالات کا اظہار علی لاریجانی نے ترکی میں منعقدہ ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے 12ویں اجلاس کے موقع پر ترک قومی اسمبلی کے سپیکر مصطفی شنتوپ کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے 12 ویں اجلاس کی میزبانی کیلئے ترک سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور ترکی، خطے کے دو اہم ملک ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ اور گہرے تعلقات برقرار ہیں جو حکومتوں، عوام اور پارلمینٹوں کے درمیان دیکھائی دیتے ہیں۔ ایرانی سپیکر نے کہا کہ وہ اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ایک تفصیلی مذاکرات میں باہمی معاشی تعلقات کی توسیع سمیت علاقے اور دنیا کے اہم ترین مسائل پر بات چیت کی ہے۔لاریجانی نے علاقے میں پائیدار قیام امن کی فراہمی سے متعلق دونوں ملکوں کے مشترکہ نقطہ نظر پر تبصرہ کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ ایران اور ترکی کے پارلیمانی تعلقات کا فروغ، دونوں ملکوں کے مفادات کی فراہمی میں موثر ثابت ہوگا۔اس موقع پر ترکی قومی اسمبلی کے سپیکر نے بھی اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ حالیہ ملاقات کو موثراور تعمیری قرار دیتے ہوئی کہا کہ اس ملاقات میں علاقے کے اہم ترین مسائل کا جائزہ لیا گیا۔
تازہ ترین