• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں18 دسمبر تک توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے مطا بق بیچلرز ،ماسٹرز مارننگ پروگرام میں اوپن میرٹ اور داخلہ ٹیسٹ کی بنیاد ہونے والے دخلوں اور بی اے / ایل ایل بی پانچ سالہ مارننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں18 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے ۔ایسے طلبا وطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس18 دسمبر2019ءتک صبح9:30 تاشام 4:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر تصدیق کرانے کے بعد سلور جوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کاؤنٹرپر اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ۔

تازہ ترین