• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر سے لیکر آسام اور آگے تک، اختتام کی شروعات، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی(جنگ نیوز)پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پربھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

آصف غفور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے مقبوضہ کشمیر سے لیکر آسام اور آگے تک، اختتام کی شروعات۔ میجر جنرل آصف غفور نے مقبوضہ کشمیر اور متنازع شہریت بل کے حوالے سے چلنے والے جھوٹے بھارتی اکاؤنٹس کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسی جھوٹی چالیں ہندووتا کے خلاف مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں ہونے والے طاقتور عوامی مظاہروں کو نہیں روک سکتیں۔

آصف غفور نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ یہ حقیقی سرجیکل اسٹرائیک ہے جسے دنیا جانتی ہے، جھوٹے فلیگ آپریشن اور سرجیکل اسٹرائیک پہلے ہی جھوٹا ثابت ہوچکا ہے، سچ ہمیشہ قائم رہتا ہے۔

تازہ ترین