• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امروہہ سو سائٹی میں کنڈوں کا خاتمہ، بجلی کے 600 میٹرز کی تنصیب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ سادات امروہہ سوسائٹی اسکیم 33میں بجلی کے ترسیلی نظام سے کنڈوں کا خاتمہ کرتے ہوئے 600میٹرز کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ متعلقہ علاقے میں 6ٹرانسفارمرز پر ایریل بنڈلڈ کیبلنگ کی تنصیب سے بجلی چوری کی شکایات میں نہ صرف خاطر خواہ کمی واقع ہوئی بلکہ پورا علاقہ لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ بھی ہوچکا ہے۔بجلی کی متواتر فراہمی سے 3000سے زائد نفوس مستفید ہوسکیں گے۔

تازہ ترین