• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیراورگلگت بلتستان پرمشتمل قومی انقلابی حکومت تشکیل دی جائے،کشمیری سیاسی جماعتوں کا مطالبہ

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں )اسلام آباد میں کشمیری سیاسی جماعتوں کی کل جماعتی کانفرنس میں اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تحقیقات کے لیے عالمی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پر مبنی ایک قومی انقلابی حکومت تشکیل دی جائے تاکہ آئین ساز اسمبلی اور بااختیار حکومت کے قیام کے ساتھ ہی وہ عالمی تائید و حمایت حاصل کرنے کی غرض سے دنیا بھر میں ریاستی عوام کے مسلمہ بیانئے کو اجاگر کر سکے۔ااختیار آئین ساز اسمبلی ہو جو دنیا کے سامنے کشمیریوں کا موقف رکھے،اقوام متحدہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیشن قائم کرے، بھارت گرفتار کشمیریوں کو رہا کرے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام کل جماعتی کانفرنس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر، لبریشن فرنٹ کے قائمقام چیئرمین عبدالحمید بٹ، ترجمان رفیق ڈار، جسٹس ر عبدالمجید ملک، تحریک انصاف کے ترجمان ارشاد محمود، جے کے پی پی کے صدر حسن ابراہیم،پی این اے کے چیئرمین راجہ ذوالفقار احمد ، پیپلز پارٹی ، مسلم کانفرنس سمیت درجنوں سیاسی، مذہبی جماعتوں کے رہنماں، سینئر کشمیری صحافیوں اور سول سوسائٹی نمائندگان نے شرکت کی،کانفرنس کے اختتام پر اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے اعلامیے میں کشمیری حریت پسند قائدین یاسین ملک، سید شبیر احمد شاہ اور سیدہ آسیہ اندرابی سمیت تمام اسیران جو جموں کشمیر کے علاوہ بھارت کی مختلف ریاستوں کی جیلوں میں قید ہزاروں گرفتار حریت پسند کشمیریوں کوفوری اور غیر مشروط رہا کیا جائے۔اعلا میے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جموں کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کو تہاڑ جیل میں زندگی کو خطرہ ہے۔عالمی رہنماں اور اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل ہے کہ سنگین اور فوری نوعیت کے مسئلہ کے پیش نظر وہ بھارتی ہندو انتہا پسند حکومت پر دبا ڈال کر بھارتی تہاڑ جیل میں قید منقسم ریاست جموں کشمیر کے دونوں اطراف سے کشمیری عوام کے ہر دلعزیز لیڈر یاسین ملک کی جان بچانے میں اپنا قلیدی کردار ادا کریں، جس کے خلاف بھارتی عزائم روزبروز عیاں ہوتے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین