• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن، 7 عمارتیں مسمار

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) آرڈی اے نے دیگر اداروں اور پولیس کی مدد سے نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے علاقہ میں مبینہ دو غیرقانونی ہائوسنگ سکیموں میں تعمیرات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 7رہائشی و کمرشل عمارتوں کو مسمار کر دیا، اس آپریشن میں ہیویمشینری کا استعمال کیا گیا ، موقع پر پولیس کی بہت زیادہ نفری کے علاوہ آرڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول جمشید آفتاب ، ڈائریکٹر پلاننگ طاہر میو ، ڈپٹی ڈائریکٹر سمیع اللہ نیازی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف چوہدری کے علاوہ ٹائون آفیسر شہزاد حیدر اور شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے تمام انسپکٹرز بھی موجود تھے ، آرڈی اے ذرائع کے مطابق ان غیرقانونی عمارتوں کیخلاف آپریشن کی ہدایت اعلٰی حکام کی طرف سے دی گئی تھی جس پر فوری کارروائی کی گئی اور آپریشن اتوار کو رات گئے تک جاری رہا۔
تازہ ترین