• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ اے پی ایس کی یاد میں نیشنل پریس کلب میں موم بتیاں روشن کی گئیں

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)سانحہ پشاور میں شہادت کا رتبہ پانے والے اے پی ایس سکول پشاور کے طلباء کی یاد میں اتوار کو نیشنل پریس کلب کے سامنے پیس اینڈ سیفٹی سکائوٹس کے زیراہتمام موم بتیاں روشن کی گئیں اس موقع پرتحریک انصاف کی ر کن پنجاب اسمبلی ثوبیہ طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے آرمی پبلک سکول کے ننھے منے بچوں اور جوانی میں داخل ہونے والے ہائی سکول کے طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جو بنیاد رکھی تھی اس سے دہشت گردی کا قلع قمع ہوگیا ہے ۔
تازہ ترین