• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ”خواتین کا تحفظ“ کے عنوان سے مشاعرے کا انعقاد

پشاور( وقائع نگار)کاروان حوا تنظیم کے زیراہتمام پشاور میں اپنی نوعیت کاایک منفرد مشاعرہ ہواجس کاعنوان ”خواتین کا تحفظ“ تھا،مشاعرے کاانعقاد شرکت گاہ، نور ایجوکیشن ٹرسٹ،بلیو وینز اورہو رائزن کے اشتراکت سے ہوا،خواتین مشاعرے کی صدارت معروف شاعرہ ،مصنفہ اوراداکارہ بشریٰ فرخ نے کی جب کہ اسلام آبادسے آئی ہوئی معروف شاعرہ اورسماجی شخصیت فرحین چوہدری نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی ،اس موقع پرپشاور میں ادبی سرگرمیوں کے روح رواں خالد ممتاز مفتی کے علاوہ معروف شاعر عزیز اعجاز سمیت کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی،اس موقع پرملک اورصوبے کی معروف خواتین شعراءشاہین قریشی، بشریٰ فرخ، پروفیسر فرحت، ممتازملک ،غزالہ غزل، ڈاکٹر روشن کنیز، رانی بانو، ثمینہ قادر، سلمہ ،شاہین امین و دیگر نے اپنی اردو، پشتو اورہندکو زبان میں پیش کئے گئے کلام سے عورت کی عظمت وعفت،عزت اورتکریم کو اجاگرکرتے ہوئے اس کو سماج میں پیش آنے والے رویوں پرمنظم اندازمیں روشنی ڈالی ۔قبل ازیں فرانس سے آئی معروف شاعرہ ممتازملک کے نعتیہ مجموعے کی رونمائی بھی کی گئی۔ آخرمیں کاروان حواتنظیم کی جانب سے مہمان خصوصی اورسماجی تنظیموں کے نمائندوں کو شیلڈز بھی دی گئیں۔
تازہ ترین