• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پولیس نے اتھل سیکٹر پر روڈ سیفٹی کے نئے اقدامات کیے ہیں اور اونٹوں کے لیے چمکیلے ربن تیار کروائے ہیں۔

سیکٹر کمانڈر موٹروےپولیس شاہ اسد خان کا کہنا ہے کہ آر سی ڈی ہائی وے پر دھند کے سبب دن اور رات کے اوقات میں حادثات کی اہم وجہ اونٹوں کا اچانک ہائی وے پر آجانا ہے اس وجہ سے اونٹوں کے لیے خصوصی چمکنے والے ربن تیار کروائے گئے ہیں۔

شاہ اسد خان نے بتایا کہ اونٹوں پر لگنے والے چمکنے والے ربن سے حادثات کی شرح میں کمی آ ئے گی ۔

سیکٹر کمانڈر کا کہنا تھا کہ اونٹ مالکان نے موٹر وے پولیس کے روڈ سیفٹی اقدامات پر اظہار تشکر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آ ئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ کی ہدایات پر اونٹوں کے لیے چمکیلے ربن تیار کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سرد موسم اور شدید دھند کی وجہ سے پنجاب کے کئی اضلاع میں موٹر وے اور ہائی ویز پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

تازہ ترین