• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی سی تاحال مکمل طور پر فعال نہیں ہوسکا

پی آئی سی تاحال مکمل طور پر فعال نہیں ہوسکا


پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی( پی آئی سی ) لاہور مکمل طور پر فعال نہیں ہوسکا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق پی آئی سی کی صرف ایمرجنسی میں مریضوں کا معائنہ کیا جارہا ہے، آؤٹ ڈور میں پچھلے 5 روز سے سروسز بند ہے۔

پی آئی سی میں انجیوگرافی کا سلسلہ وکلا کے حملے کے بعد سے اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے۔

ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر امیر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آؤٹ ڈور میں ادویات کی فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی میں 2 مریضوں کی انجیو گرافی بھی کی گئی، آج شام تک اسپتال کی طبی سہولتیں مزید فعال ہوجائیں گی۔

ڈاکٹر امیر نے 14دسمبر کو جیو نیوز سے گفتگو میں پی آئی سی میں طبی سہولتوں کی بحالی کا دعویٰ کیا تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 11 دسمبر کو وکلا حملے کے بعد اسپتال متاثر ہوا تھا، پی آئی سی لاہور میں ٹوٹے شیشے اور ٹوٹی مشینری کی جگہ نئے شیشے اور نئی مشینری نصب کردی گئی ہے۔

تازہ ترین