• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی سی میں طبی سہولتیں بحال ہوگئیں

پی آئی سی میں طبی سہولتیں بحال ہوگئیں


لاہور میں دل کے سب سے بڑے اسپتال پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں طبی سہولتیں بحال ہوگئیں۔

ڈاکٹر امیر نے جیو نیوز کو بتایا کہ 11 دسمبر کو وکلا حملے کے بعد اسپتال متاثر ہوا تھا، پی آئی سی لاہور میں ٹوٹے شیشے اور ٹوٹی مشینری کی جگہ نئے شیشے اور نئی مشینری نصب کردی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دروازوں اور کھڑکیوں کی بھی مرمت کردی گئی، گزشتہ رات سے ایمرجنسی سروس اور ان ڈور سہولیات بحال ہیں۔

ڈاکٹر امیر نے مزید کہا کہ پی آئی سی میں مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری اسپتال کی سیکیورٹی کے لیے موجود ہے، مریضوں نے طبی سہولتیں دوبارہ شروع ہونے اور سیکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر وکلا کے حملے کے خلاف راولپنڈی میں ڈاکٹروں نے احتجاج کیا ہے۔

تازہ ترین