کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جعفر یہ الائنس پاکستان کی جانب سے بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ ایس میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی پانچویں برسی کے موقع پر تعزیتی اجتماع ہوا جس میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اس موقع پر جعفر یہ الا ئنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے سانحہ پشاور کو 30سالہ دہشتگردی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل کرنے کا مطالبہ کیا اور کہاکہ اگر گذشتہ حکومتیں دہشتگردوں کے خلاف بروقت راست اقدام کرتیں ، ہزاروں بے گناہ شہریوں کے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں سے آ ہنی ہاتھ سے نمٹاجاتا تو شاید اِن معصوم بچوں کی جانیں محفوظ رہتیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی سزا یافتہ بہت سے دہشتگردوں کی سزائوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا جبکہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں کے مرکزی عہدیداروں کی سرگرمیوں پر کوئی پابندی نہیں وہ تقریبات میں پروٹوکول کے ساتھ شریک ہوتے ہیں۔