کوئٹہ ( آن لائن )نوابزادہ جمیل اکبر خان بگٹی نے کہا ہے کہ مجھے خوشی اس وقت ہوتی جب شہید نواب اکبر خان بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی جاتی بلوچستان ہائیکورٹ نے ہمیں سنے بغیر پرویز مشرف کو اس قتل کیس سے بری کردیا جو ہمارے ساتھ ناانصافی تھی اب دیکھنا ہے مشرف کو سزائے موت کے فیصلے پر عملدرآمد کون کرائے گا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ شہید نواب اکبر خان بگٹی کے قتل اور بلوچ قوم کے ساتھ کھیلی گئی خون کی ہولی کا پرویز مشرف سے حساب لے۔