پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہمیں اداروں کی سیاست میں مداخلت قبول نہیں۔
قمر زمان کائرہ کا پیپلز پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو کبھی اقتدار نہیں ملتا ذمہ داری ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان آج سلیکٹڈ کی وجہ سے بحرانوں کا شکار ہے، ہم منصفانہ انتخابات چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک آمر کو عدالت نے 6سال بعد سزا سنائی، وزیراعظم کو پھانسی ہو جائے، اقتدار سے ہٹا دیا جائے قوم کا مورال نیچے نہیں آتا، ہم چاہتے ہیں پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوج بنے۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا خطاب میں کہنا تھا کہ ہمارا کارکن متحرک ہو چکا ہے، بلاول بھٹو 27 دسمبر کو کارکنوں کو آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اپنے دعوے اور وعدے پورے نہیں کر سکی، قوم اس وقت بلاول بھٹو کی طرف دیکھ رہی ہے۔