کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)گلوکار و اداکار ہارون شاہد نے سابق صدر کے خلاف سنگین غداری کیس کے تفصیلی فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کہیں یہ فیصلہ شہباز شریف نے تو نہیں لکھا؟سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہارون شاہد نے سنگین غداری کیس کے تفصیلی فیصلے کا وہ حصہ شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر پرویز مشرف مر بھی جائیں تو ان کی لاش کو گھسیٹ کر ڈی چوک لایا جائے اور تین روز تک پھانسی پر لٹکایا جائے۔‘ہارون شاہد نے فیصلے کے ان الفاظ پر سوال اٹھایا کہ کہیں یہ فیصلہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تو نہیں لکھا؟ ۔ ’سڑکوں پر گھسیٹوں گا‘۔انہوں نے خصوصی عدالت کے فیصلے کو ڈھونگ قرار دیا۔انہوں نے یہ بھی سوال کیا کہ ’گاڈ فادر‘ کہنے پر آگ لگ گئی تھی اور آج جج جو کہہ دیں ٹھیک ہے؟یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ہارون شاہد سابق صدر کی حمایت میں اپنا رد عمل دیتے رہے ہیں۔