• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پچ کو بیٹنگ پیراڈائز کہنا شان اور عابد کا کریڈٹ چھیننا ہے، رتنا ئیکے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا کرکٹ ٹیم کے اسٹنٹ کوچ رمیش رتنا ئیکے کا کہنا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کی پچ کو بیٹنگ پیرا ڈائز قرار دینا شان مسعود اور عابد علی سے ان کی اچھی بیٹنگ کا کریڈٹ چھیننا ہے۔دونوں نے صورتحال کے مطابق بہت اچھی بیٹنگ کی ہمارے بولروں نے وہ بولنگ نہیں کی جس طرح کی بولنگ کمارا نے کی۔شان اور عابد نے ہمیں میچ سے دور کردیا ہے کوشش کریں گے کہ پاکستان کو جلد سے جلد آوٹ کرسکیں۔ہفتے کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وکٹ کو بیٹنگ کے لئے ساز گار قرار دینا بیٹسمینوں سے اچھی بیٹنگ کا کریڈٹ لینا ہے۔ہمارے بولروں نے پلان کے مطابق بولنگ نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات خوشگوار تھی۔میں کئی بار پاکستان آچکا ہوں اور مجھے یہاں کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہے۔پاکستان سے ہمارے ملک کے دوستانہ تعلقات کی وجہ سے یہ دورے ممکن ہوئے سری لنکا نے پاکستان آکر روایت قائم کی اورر دیگر ٹیموں کو بھی پیگام دیا۔میں ہمیشہ پاکستان سے اچھی یادیں لے کر گیا ہوں۔

تازہ ترین