شیخوپورہ( نمائندہ جنگ )پسندکی شادی کرنیوالے جوڑے پرتشدد،دولہاجاں بحق، دلہن زخمی ہوگئی۔شہادت اور نوراں پردولہے کے بھانجوں اور دلہن کے سوتیلے بیٹے نے تشددکیا،فیصل آباد روڈ کی آبادی ولگن جھنڈا میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے شہادت اور اس کی بیوی نوراں کو ڈنڈوں سوٹوں اور آہنی راڈ سےتشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تشددسے دونوں شدید زخمی ہوئے اور شہادت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ نوراں کو تشویشاک حالت میں شیخوپورہ ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ماناوالا پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے۔