• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کی گرفتاری سے مایوسی ہوئی، اصغر نمبل، عابد فضل چشتی

کوونٹری (نمائندہ جنگ) نیب 90 روز کے لیے سیاسی شخصیات کو گرفتار کرلیتا ہے لیکن ثبوت فراہم نہیں کرتا جس سے قوم مایوسی کی طرف جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماراجہ اصغر نمبل، عابد فضل چشتی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ، سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی اور ن لیگ ہی کے دیگر رہنما بالخصوص گزشتہ روز احسن اقبال کی گرفتاری سے مایوسی ہوئی ہے۔ جھوٹے الزامات سے حالات اور معاملات خراب کیے جا رہے ہیں، اعتماد ختم ہو کر رہ گیا ہے، احسن اقبال کی صاف ستھری زندگی اور ملکی خدمات پر ان کے مخالفین بھی معترف ہیں، ن لیگ کا ہر رہنما ملک و قوم کا خدمت گزار اور وفادار ہے اور یہی قائد جمہوریت شہباز شریف اور میاں نواز شریف کی تعلیمات ہیں جس پر ہر کارکن عمل کرتا ہے ۔عمران خان کی حکومت بری طرح ناکام ہو گئی ہے جتنی گرفتاریاں کی گئیں اب تک عدالت میں ثبوت پیش نہیں ہوئےجس سے واضح ہو گیا ہے کہ جھوٹ پر مبنی کیس بنائے جا رہے ہیں جو سراسر زیادتی ہے۔لیگی رہنمائوں نے کہا کہ نئے انتخابات کرائے جائیں تاکہ ملک ترقی کی طرف گامزن ہو انھوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کو جیلوں میں ڈال کر عمران خان کی حکومت کبھی کامیاب نہیں ہو گی، بڑے بڑے دعوے کرنے والے ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکے جو افسوس ناک ہے۔ انھوں نے افواج پاکستان سے اپیل کی کہ وہ ان حالات میں اپنا مثبت کردار ادا کرتے ہوئے ملک میں نئے انتخابات کرائے۔

تازہ ترین