• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی پر مداحوں کی مبارکباد

جبران ناصر اور منشا پاشا کی منگنی پر مداحوں کی مبارکباد 


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے گزشتہ روز منگنی کرنے والے سماجی رہنما جبران ناصر اور اداکارہ منشا پاشا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ماہرہ خان نے جبران ناصر اور ماہرہ خان کو منگنی کی مبارکباد دیتے ہوئے دونوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دیگر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دونوں کو بے شمار مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں وہیں معروف شخصیات بھی جوڑے کو اپنے اپنے انداز میں مبارکباد دے رہے ہیں۔جبران ناصر نے مداحوں کی جانب سے دی جانے والی مبارکبادوں اور دعاؤں کا شکریہ اپنے ایک ٹویٹ میں ادا کیا۔منشا پاشا نے خود بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منگنی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی اور مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ منشا اور جبران کی منگنی اتوار کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوئی تھی جس میں قریبی دوستوں سمیت اہل خانہ نے شرکت کی۔معروف کامیڈین مصطفیٰ چوہدری نے بھی مبارکباد دی جس کے جواب میں جبران نے لکھا کہ جو آپ نے کیا ہے، ٹوئٹس کام نہیں آئیں گی۔سینیٹر شیری رحمٰن نے بھی جبران ناصر کو مبارکباد دی۔

تازہ ترین