• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ کی تلاوت قرآن پاک کی ویڈیو مقبول


کراچی (جنگ نیوز)6سال قبل عرب دنیا کے سب سے بڑے میوزیکل شو ’عرب گاٹ ٹیلنٹ‘ میں شرکت کرکے صاف عربی زبان میں گانا گا کر سب کو حیران کرنے والی گلوکار جینیفر جراوت کی حال ہی میں 2ویڈیوز سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق جینیفر جراوت کی سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی دونوں ویڈیوز دیکھنے کے بعد دنیا بھر سے کئی افراد نے ان کی تعریف کی اور انہیں سراہا،دونوں ویڈیوز میں جینیفر جروات کو قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ایک ویڈیو میں جینیفر جراوت کو آیت الکرسی جبکہ دوسری ویڈیو میں قرآن پاک کے پہلے پارے کی پہلی سورہ ’البقرہ‘ کی آیت نمبر 285 سے 286 تک تلاوت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین