• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی آر ٹی میں کرپشن سے متعلق جواب دینے کو تیار ہیں، خیبرپختونخوا حکومت

بی آر ٹی میں کرپشن سے متعلق جواب دینے کو تیار ہیں، خیبرپختونخوا حکومت


خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے کہا ہے کہ بی آر ٹی پشاور میں ہر طرح کی کرپشن سے متعلق جواب دینے کےلیے تیار ہیں۔

ایک بیان میں ترجمان خیبرپختونخوا حکومت نے کہاکہ بی آر ٹی پر انکوائری کےلیے تیار ہیں ،تاہم جب منصوبہ مکمل ہوجائے تو پھر تحقیقات ہو۔

انہوں نے مزید کہاکہ انتخابات اور نگراں حکومت کی وجہ سے بی آر ٹی پشاور پر کام رک گیا تھا ،منصوبے پر کام جلد مکمل ہوگا ۔

پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی اے ) نے پشاور ہائی کورٹ کے تحقیقات سےمتعلق فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔

پی ڈی اے نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکا جائے۔

تازہ ترین