ملتان( سٹاف رپورٹر)صوبائی نائب صدر پیپلزلائرز فورم جنوبی پنجاب ملک صفدر پہوڑ ،ڈویژنل صدرپیپلزلائرز فورم ڈیرہ غازی خاں سردارظفراللہ خان لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہےکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نیب کاطلب کرنا نیب نیازی گٹھ جوڑ کا منہ بولتا ثبوت ہے، لیاقت باغ راولپنڈی میں بینظیربھٹو شہید کی برسی کے سلسلے میں جلسہ کی اجازت نہ دینا حکومتی بوکھلاہٹ ہے ، دریں اثنا مہر اقبال سرگانہ، فیاض بھٹہ، عاصم پرویز ، واجد رضوی، ناصر حیدری، نوید ہاشمی، عدنان حیدری، زوار حسین قریشی و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کی طلبی کے نوٹس کی مذمت کرتے ہیں،حکومت 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر جلسہ کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے ۔