• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گل پانڑا کا پسندیدہ گانا کونسا ہے؟

گل پانڑا عاطف اسلم کا گانا ’دل دیاں گلاں‘ گاتے ہوئے


پاکستان اور بالخصوص خیبر پختونخواہ میں اپنی آواز سے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے والی گلوکارہ گل پانڑا نے عاطف اسلم کے مشہور گانے ’دل دیاں گلاں‘ کو اپنا پسندیدہ گانا قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ یہ گانا اپنی سُریلی آواز میں گا رہی ہیں۔

View this post on Instagram

One of my favorite song, performing live on stage

A post shared by Gul Panra (@gulpanra.official) on


گل پانڑا نے جاری کردہ ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں یہ بھی کہا کہ ’ دل دیا گلاں‘ میرا پسندیدہ گیت ہے جسے میں نے لائیو پرفارمنس کے دوران گایا ہے۔

پاکستانی میوزک کے منظر نامے پر اچانک چمکنے اور پھر چھا جانے والی دلکش صورت اورسریلی آواز والی گل پانڑا نے لاکھوں دلوں کو چھولیا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کے سیزن 8 کی تیسری قسط میں عاطف اسلم کے ساتھ ملکر  گانے ’من آمدیم ‘  سے گل پانڑا  شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں۔

رواں سال یوٹیوب پر پاکستان میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 10 گانوں کی فہرست میں گل پانڑا کے پشتو گانے ’اُف اللہ‘ چھٹا نمبر لینے میں کامیاب رہا۔

تازہ ترین