• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادہائیکورٹ،ڈگریاں تسلیم نہ ہونے پر الخیریونیورسٹی سے جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی کی جانب سے الخیر یونیورسٹی کی ڈگریاں تسلیم نہ کرنے کیخلاف طلباءکی درخواست پر یونیورسٹی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست میں وزارت تعلیم آزاد کشمیر اور وزارت امور کشمیر کو بھی فریق بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ ایچ ای سی غیر قانونی یونیورسٹی کیخلاف مقدمہ اوراسے بند کیوں نہیں کراتی ۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر طلباء کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایچ ای سی الخیر یونیورسٹی سے پاس ہونے والے طلبا کی ڈگریاں تصدیق نہیں کر رہی جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ الخیر یونیورسٹی کا اسٹیٹس اسوقت تک عدالتی فیصلے کے مطابق غیرقانونی ہے، الخیر یونیورسٹی کی اپیل پر فیصلہ ہونے دیں ، ہو سکتا ہے انکے حق میں فیصلہ آ جائے، یہ آزاد کشمیر کی پارلیمنٹ کا کام ہے کہ قانون سازی کریں اور یونیورسٹی کو تسلیم کریں ، وہاں پارلیمنٹ میں سارے سوئے ہوئے ہیں، کوئی قانون سازی ہو ہی نہیں رہی۔
تازہ ترین