• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار کشال پنجابی نے خودکشی کرلی

نامور بھارتی اداکار کشال پنجابی نے خودکشی کرلی


نامور بھارتی اداکار کشال پنجابی نے خودکشی کرلی، لاش اُن کے گھر سے بر آمد کرلی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے نامور اداکار کشال پنجابی کو اُن کے گھر میں مُردہ حالت میں پایا گیا۔

اداکار کی موت کی خبر سب سے پہلے اُن کے دوست کرنویر بوہرا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دی۔

کورنویر بوہرا نے اپنے انسٹاگرام پر کشال پنجابی کی تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’تمہاری موت کی خبر نے مجھے حیران کردیا ہے اور مجھے ابھی بھی یقین نہیں ہورہا کہ تُم اب اِس دُنیا میں نہیں ہو۔‘


کرنویر بوہرا نے لکھا کہ ’تمہارے زندگی گُزارنے کے طریقوں نے مجھے بہت زیادہ مُتاثر کیا ہے، تمہارا رقص، اپنی فٹنس کا خیال رکھنا،  بائیک چلانا، ایک  اچھا باپ اور سب سے بڑھ کر تمہاری مُسکراہٹ اور تمہاری اچھی سیرت اِن سب نے مجھے بہت مُتاثر کیا ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’میں تمہیں ہمیشہ یاد رکھوں گا اور باقی سب بھی تمہیں  یاد کریں گے، تُم ایک ایسے شخص تھے جس نے اپنی زندگی بھرپور انداز میں گُزاری۔‘

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب پولیس کو کشال پنجابی کے گھر سے اُن کی لاش برآمد ہوئی تو اُس کے ساتھ پولیس کو ایک تحریری نوٹ بھی ملا جس میں انہوں نے اپنی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے لکھا ہوا تھا۔

 تحریری نوٹ میں اداکار کی جائیداد کا 50 فیصد حصہ اُن کے والدین اور بہن میں یکساں طور پر تقسیم  کئےجائے جبکہ باقی کا 50 فیصد حصہ اُن کے 3 سالہ بیٹے کیان کو دیئے جانے کی وصیت کی گئی تھی، تاہم اُنہوں نے اپنے تحریری نوٹ میں اپنی خودکشی کے متعلق کچھ بھی نہیں لکھا تھا۔

کشال پنجابی  نے انسٹا گرام پر اپنی آخری پوسٹ میں اپنی اور 3 سالہ بیٹے کیان کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Kushal Punjabi. (@itsme_kushalpunjabi) on


واضح رہے کہ کشال پنجابی نے 2015 میں یورپی خاتون سے شادی کی تھی لیکن اُن کی یہ شادی زیادہ دن تک نہ چل سکی۔

کشال پنجابی نے بھارت کے نامور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دِکھائے  جبکہ کچھ ریئلٹی شوز کا حصہ رہے ہیں اور اُنہوں نے بالی ووڈ کی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

تازہ ترین