• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو ہرا کر قائداعظم ٹرافی جیت لی

سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو ہرا کر قائداعظم ٹرافی جیت لی


سینٹرل پنجاب نے ناردرن کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دے کر قائداعظم ٹرافی جیت لی۔ فاتح ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی۔

ڈبل سنچری اسکور کرنے والے عمر اکمل اور میچ میں 11 وکٹیں حاصل کرنے والے بلال آصف مشترکہ طور پر مین آف دی فائنل قراردیے گئے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے قائداعظم ٹرافی کے فائنل کے چوتھے روز ناردرن کے اوپنر حیدر علی نے فیضان ریاض کے ہمراہ 2 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کھیل کا دوبارہ آغاز کیا۔

سینٹرل پنجاب نے ناردرن کوہرا کر قائداعظم ٹرافی جیت لی
فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ گروپ فوٹو - 

حیدر علی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے  134 رنز بنائے، علی سرفراز 81 اور روحیل نذیر 70 رنز بناکر پویلین لوٹے، یوں ناردرن کی ٹیم 405 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور سینٹرل پنچاب نے اننگز اور 16 رنز سے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

سینٹرل پنجاب نے ناردرن کوہرا کر قائداعظم ٹرافی جیت لی
عمر اکمل مشترکہ مین آف دی فائنل

سینٹرل پنجاب کی جانب سے بلال آصف نے 112 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ڈبل سنچری اسکور کرنے پر سینٹرل پنجاب کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل اور 11 وکٹیں حاصل کرنے والے بلال آصف کو مشترکہ طور پر مین آف دی فائنل کا ایوارڈ دیا گیا۔

ظفر گوہر کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی جبکہ کامران اکمل کو بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔

ایونٹ کی فاتح سینٹرل پنجاب کو 1 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی گئی، جبکہ ناردرن کی ٹیم رنرز اپ کی حیثیت سے 50 لاکھ روپے کے انعام کی حقدار ٹھہری۔

تازہ ترین