مرتب: منور راجپوت، کراچی
وفاقی وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان اب مدد نہیں کاروبار پر توجہ دے رہا ہے، ہم مدد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں۔
ٹھٹہ میں بااثر افراد نے چچا کی پسند کی شادی پر وڈیرے کو جرمانے کے طور پر دو بچیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نئے نامزد گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل اپنے منصب کا حلف اٹھا لیا۔
انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) کا کہنا ہے کہ الجزیرہ کی بندش اسرائیل کا مضحکہ خیز فیصلہ ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے حکم پر فروری کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر کے عہدے پر عوام کا مسترد شدہ شخص بٹھا دیا گیا
اسرائیلی فوج نے مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم دے دیا۔
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران وفاقی حکومت نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ان کی مرضی کے مطابق طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک تبادلے میں امریکی ڈالر 1 پیسہ سستا ہوا ہے۔
سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے انتہائی موزوں سمجھتا ہے۔
موسمیاتی تبدیلی اتھارٹی کے قیام کے کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔
بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے پاکستانی اداکار زوہاب خان اور ٹک ٹاکر و ساتھی اداکارہ وانیہ ندیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی آج کی جائے گی۔
موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں پورے ہفتے موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے سلسلے میں سعودی وزارتِ داخلہ و امیگریشن کا وفد آج کراچی اور اسلام آباد پہنچے گا۔