• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک میں تیز ہواؤں کے باعث ونڈ ٹربائن ٹوٹ گئی

نیویارک میں تیز ہواؤں کے باعث ونڈ ٹربائن ٹوٹ گئی


موسم کی خرابی اکثر جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتی ہے۔ امریکا میں ایسا ہی منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب ایک ونڈ ٹربائن ٹوٹ گئی۔

جی ہاں، نیویارک کے علاقے برونکس میں تیز ہواؤں کے سبب حال ہی میں نصب کی گئی ونڈ ٹربائن ٹوٹ گئی اور ٹربائن بلیڈز گرنے کے نتیجے میں سڑک پر لگا بل بورڈ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں پر جا گرا۔

رپورٹ کے مطابق واقعے میں کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تازہ ترین