لاہور(نمائندہ خصو صی، خبر نگار)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ نئے سال کے سوا تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے۔نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن میں بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا مولانا فضل الرحمٰن کیساتھ جو بات ہوئی وہ امانت ہے اور امانت میں خیانت نہیں کی جاتی،پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو مزید وسعت دینے کے لئےبزدار صاحب کومشورہ دینے کیلئے راجہ بشارت کو رکھا ہوا ہے۔چودھری پرویز الہیٰ نے بھارت میں مسلمانوں کی حالت زارپرافسوس کا اظہار کیا اورکہاکہ مودی جوآج کر رہا ہے اس سے ثابت ہوا کہ ہمارے بزرگوں کا فیصلہ درست تھا ،چودھری پرویز الہیٰ نےشہبازشریف کےدس سالہ دورکوتنقیدکانشانہ بھی بنایا۔