کراچی (جنگ نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو عملی طور پر ناکارہ بنا دیا ہے جب کہ تحریک انصاف کا ادارے مضبوط کرنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔شہباز شریف نے لندن سے ٹوئٹ میں لکھا کہ اہم ایشوز پر پارلیمنٹ کو جان بوجھ کر مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے اور پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کو عملی طور پر ناکارہ بنادیا ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پارلیمانی اقدامات کے بجائے آرڈیننس کا راستہ ترجیحاً اپنایا جارہا ہے۔