• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل فائیو کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کردی گئی

پی ایس ایل فائیو کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب کردی گئی


پاکستان سپر لیگ فائیو کاؤنٹ ڈاؤن کلاک قذافی اسٹیڈیم لاہور کے مرکزی گیٹ کے ساتھ نصب کر دی گئی ہے ، ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں کے قدِآدم کٹ آؤٹ بھی لگادیئے گئے ہیں، شائقین کرکٹ اُن کے ساتھ سیلفیز بناتے رہے۔

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فائیو کے شروع ہونے میں اب صرف 50 روز رہ گئے ہیں۔ اس موقع پر نہ صرف پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان کیا گیا ہے بلکہ کاؤنٹ ڈاؤن کلاک بھی پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم لاہور کے مرکزی گیٹ کے ساتھ نصب کر دی گئی ہے۔

کاؤنٹ ڈاؤن کلاک بتائے گا کہ میگا ایونٹ کے آغاز میں کتنے روز رہ گئے ہیں، کلاک کے ساتھ ساتھ اسٹارز کرکٹرز کی قد آور تصاویر بھی لگائی ہیں۔

کاؤنٹ ڈاؤن کلاک اور کرکٹرز کی تصاویر نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی ہے، وہ سارا دن سیلفیز لیتے اور تصاویر بنواتے ہوئے دکھائی دیئے۔

پہلی بار پورا ایونٹ پاکستان میں منعقدکیا جارہا ہے ، چار شہر میزبانی کریں گے، ایونٹ کا واحد کوالیفائر کراچی جبکہ دونوں ایلی منیٹراور فائنل لاہور میں ہوگا۔

پی ایس ایل فائیو میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے۔14 لاہور، 9 کراچی، 8 راولپنڈی اور3 ملتان میں ہوں گے۔

لاہور قلندرز اپنے آٹھ میچز لاہور میں کھیلے گی جبکہ ایک، ایک میچ کراچی اور راولپنڈی میں ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ فائیو میں 36 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، اُسی روز افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہوگا۔

ایونٹ کے ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوجائےگی۔

تازہ ترین