• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال :۔قیلولہ کیا ہے اور کیا اس پر عمل کرنا ضروری ہے ؟شرعی ہدایات اس بارے میں کیا ہیں؟

جواب :۔قیلولہ کے معنی ہیں: دوپہر کے کھانے سے فارغ ہونے کے بعد لیٹنا، خواہ نیند آئے یا نہ آئے۔قیلولہ نبی کریم ﷺ اور صحابہ ؓ کا معمول رہا ہے، آپﷺ نے اس کی حکمت بیان کرتے ہوئے فرمایا: دن کے سونے کے ذریعے رات کی عبادت پر قوت حاصل کرو۔ (شعب الایمان للبیہقی) نیز دوپہر کو سونا عقل کی زیادتی اور کھانے کے ہضم کا باعث بھی ہے۔ 

روایات سے صحابہ ؓ کا عام معمول ’’غداء‘‘کے بعد سونے کا ملتا ہے، غداء دوپہر کا کھانا ہے جو ظہرسے پہلےکھایا جاتا ہے، البتہ جمعہ کے دن کے متعلق روایات میں ہے کہ جمعہ کی نماز کے بعد کھانا اورقیلولہ ہوتا تھا۔

اس زمانے میں جمعہ کے علاوہ باقی دنوں میں دوپہر کا کھانا ظہر سے پہلے کھانے کا معمول تھا، اس لیے بہتر تو یہی ہے کہ ظہر سے پہلے کھانا کھا کر قیلولہ کی عادت بنائی جائے۔ البتہ ظہر کے بعد کھانا کھا کر قیلولہ کی نیت سے لیٹنے سے بھی قیلولہ کی سنت پوری ہوجائے گی۔

تازہ ترین