• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طیارے کے انجن میں سکے پھینکنے والے مسافر کو ہزاروں ڈالر جرمانہ


چین میں توہم پرست شخص نے خوش بختی کے لیے طیارے کے انجن میں سکے پھینک کرخود کو ہی مشکل میں ڈال دیا۔

جی ہاں، چین سے تعلق رکھنے والا اٹھائیس سالہ Lu Chao نامی شخص پہلی بار جہاز کا سفر کررہا تھا تو اْس نے محفوظ سفر کے لیے جہاز میں سکے پھینک دیئے۔ ٹیک آف سے قبل جب تکنیکی ٹیم نے جہاز کا معائنہ کیا تو انہیں انجن کی آواز خراب محسوس ہوئی اور پنکھڑیوں کے پاس دو سکے پڑے ہوئے ملے جس پرانتظامیہ نے پرواز منسوخ کر کے تمام مسافروں کو اتارا اور پھر دوسرے طیارے کے ذریعے انہیں روانہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ائیرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کی تو چینی شخص سی سی ٹی وی فوٹیج میں جہاز کے انجن کی طرف سکے پھینکتے ہوئے نظر آیا۔ جس کے بعد پولیس نے اْسے حراست میں لے لیا اور یوں عدالت نے لو چائو کو سترہ ہزار دو سو ڈالر کمپنی کو ادا کرنے کا حکم دیااور اس کی مالی حالت دیکھتے ہوئے 459 یوآن کے عدالتی اخراجات معاف کردیئے۔

تازہ ترین