• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کے ماہر کیوریٹر کا نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ


پاکستان میں معیاری پچز کی تیاری میں مدد کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کنسلٹینٹ برطانوی ماہر کیوریٹر اینڈی ایکٹنسن کراچی پہنچ گئے۔

آئی سی سی کے کنسلٹینٹ کیوریٹر نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچز کا معائنہ کیا اور اسٹیڈیم میں موجود خستہ سامان پر بھی حیرت کا اظہار کیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے معیاری پچز کی تیاری ہمیشہ سے ہی ایک چیلنج رہی ہے جس کی وجہ سے معیاری پچز بنانے کے لیے برطانوی ماہر کیوریٹر اینڈی ایکٹنسن کراچی آئے ہیں۔

غیر ملکی کیوریٹر نے نیشنل اسٹیڈیم کی پچز کا معائنہ کیا، گراؤنڈ اسٹاف سے ملاقات کی، اسٹیڈیم میں وکٹوں کی تیاری کے لیے رکھے گئے سامان کی خستہ حالی پر حیرت کا اظہار بھی کیا۔

کراچی کے بعد غیر ملکی کیوریٹر ملتان، راول پنڈی اور لاہور سینٹرز کا دورہ کریں گے اور پچز کے بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ اور تجاویز دیں گے کہ ان کی کوالٹی میں کس طرح بہتری لائی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اینڈی پہلی بار 2001ء میں پاکستان آئے تھے، وہ اس سے قبل 2004ء ا ور 2006ء میں بھارت کی سیریز کے لیے پاکستان آچکے ہیں۔

تازہ ترین