• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پیسوں کی دوڑ میں رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

پیسوں کی دوڑ میں رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑ دیا


پیسوں کی دوڑ میں رونالڈو نے میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گزشتہ دہائی کے دوران سب سے زیادہ پیسے کمانے والے فٹبالر کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی 2010 سے 2019 تک کی کمائی 124 ارب روپے رہی جبکہ ارجنٹائن کے لیونل میسی 116 ارب روپے کماسکے۔

مذکورہ اعداد و شمار امریکی جریدے فوربس پر شائع ہوئے، جس سے ظاہر ہے کہ فٹبال کی میدانوں میں ان دونوں چیمپئنز نے ہی حکمرانی کی۔

یووینٹس کی نمائندگی کرنے والے رونالڈو اور بارسلونا کے فارورڈ لیونل میسی کی کہانی پوری دہائی کے دوران ایک جیسی ہی رہی۔

لیکن حیرت انگیز طور پر دہائی کے دوران سب سے زیادہ پیسہ کمانے والے اسپورٹسمین امریکی باکسر فلائیڈ مے ویدر ہیں جن نے کی کمائی 143 ارب روپے ہے۔

اس فہرست میں برازیل سے تعلق رکھنے والے ایک اور فٹبالر نیمار بھی شامل ہیں، جو اس دہائی کے دوران 62 ارب روپے کمانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین