• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر،بھارتی پابندیاں 153 ویں روز بھی برقرار

سرینگر (نیٹ نیوز )مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پابندیاں اور لاک ڈاؤن 153 ویں روز بھی برقرار رہیں، دوسری جانب سرینگر میں بھارتی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں راہگیر سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق 153 ویں روز بھی بھارتی لاک ڈائون اور پابندیوں کاسلسلہ برقرار ہے۔ 

ادھر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سے ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نثار احمد ڈار نامی نوجوان کو جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو ہسپتال پر چھاپہ مارا کر گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی گاڑی پر گرنیڈ حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں راہگیر سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق گرنیڈ حملہ سری نگر کے علاقے میں اس وقت کیا گیا جب سینٹرل ریزرو فورس کی گاڑی معمولی کی گشت پر تھی، گرنیڈ حملے میں ایک راہگیر شدید زخمی ہوگیا جب کہ 5 زخمی اہلکاروں کو بھی ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

سی آر پی ایف کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم افراد گاڑی پر گرنیڈ حملہ کرکے فرار ہوگئے، حملہ آوروں کا نشانہ چوک جانے کے باعث شہریوں کی 2 گاڑیاں زد میں آگئیں جب کہ ایک راہگیر سڑک عبور کرنے کے دوران دھماکے سے زخمی ہوگیا۔

تازہ ترین