• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو ایک کے بعد ایک دھمکی دینے کا سلسلہ جاری


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آپ پر  اتنا سخت حملہ کریں گے جو اس سے قبل نہ کیا گیا ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک تازہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو ایک کے بعد ایک دھمکی دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں دعویٰ میں کہا کہ امریکا نے فوجی ساز و سامان پر دو کھرب ڈالر خرچ کئے ہیں اور ہم سب سے بڑے اور دنیا میں سب سے بہترین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران امریکی بیس یا کسی امریکی پر حملہ کرتا ہے تو جواب میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے نیا خوبصورت ہتھیار ان تک بھیجیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پاسداران انقلاب نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم امریکی خوشی کو جلد سوگ میں بدل دیں گے۔

تازہ ترین