• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت سندھ کی سست روی کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا ، صوبے میں گزشتہ 7 روز سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کا عہدہ خالی پڑا ہے اور صوبہ ڈی جی ہیلتھ کی خدمات سے محروم ہے۔

‬‫محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مسعود سولنگی 31 دسمبر کو ریٹائرڈ ہوچکے ہیں جس کے بعد تاحال محکمہ صحت کی جانب سے کسی کو ڈی جی ہیلتھ تعینات نہیں کیا گیا ۔

صوبے میں پبلک ہیلتھ کا ذمہ دار ڈی جی ہیلتھ ہوتا ہے اور قانون کے تحت ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے عہدے کے لئے 20 گریڈ کا افسر اور ڈاکٹر ہونا لازمی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے تاحال کسی کو ڈی جی ہیلتھ تعینات نہیں کیا جاسکا ہے، جبکہ صوبے میں ملیریا، ڈینگی، پولیو، حفاظتی ٹیکو ںسمیت مختلف بیماریاں لوگوں کو متاثر کررہی ہیں۔

تازہ ترین